پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں نگران دور میں بھرتی ہونے و الے ملازمین کی برطرفیوں پر نظر ثانی کافیصلہ شروع کردیاہے اوراس حوالے سے باقاعدہ طورپر عیدالاضحی کے بعد صوبائی کابینہ اجلاس میں معاملہ اٹھایاجائے گا ذرائع کے مطابق صوبے نگران دورحکومت میں محکمہ تعلیم اورصحت سمیت مختلف سرکاری اداروں میں وسیع پیمانے پر مختلف کیڈرز کے ملازمین کی بھرتیاں کرنے کی شکایات سامنے آئی تھیں جن میں زیادہ تر کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں کی شکایات تھیں تاہم اس سلسلے میں موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری محکموں میں نگران دور حکومت میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی فہرستیں طلب کی گئی تھیں جن کے حوالے سے کہاجارہاتھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے شکایات کانوٹس لیتے ہوئے سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی برطرفیوں کافیصلہ کیا لیکن اب زرائع کاکہناہے کہ چونکہ ان میں زیادہ تر ملازمین کلاس فور بھرتی ہوئے ہیں انہیں برطرف کرنے کے معاملے پر ازسرنو جائزہ لینے کافیصلہ کیاگیاہے جس کیلئے عیدالاضحی کے بعد باقاعدہ طورپر صوبائی کابینہ میں معاملہ اٹھایاجائے گا۔
خیبر پی کے نگران دور میں بھرتی ملا زمین کی طرفی پر نظر ثانی کا ٖفیصلہ معاملہ کا بینہ اجلاس میں اٹھایا جائیگا
Jun 17, 2024