چیئر پر سن کامران کنو ل کیخلاف عد م اعتماد،عہد ے سے ہٹا دیا گیا

ہٹیاں بالا(نمائندہ نوائے وقت)وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کی آبائی یونین کونسل گوہر آباد سے منتخب چیئر پرسن،پی ٹی آئی آزاد کشمیر خواتین کی رہنماء کامران کنول کیانی کو وزیر تعلیم دیوان چغتائی کے حامی ممبران یونین کونسل نے عدم اعتماد کرکے عہدہ سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گوہر آباد (وارڈ شاریاں)کے مسلم لیگ ن کے ممبر سمیت چھ ممبران نے چھ جون کو سیکرٹری یونین کونسل کی موجودگی میں کامران کنول کیانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی تھی،عدم اعتماد کی تحریک میں ممبران وارڈز نے موقف اپنایاتھا کہ چیئر پرسن نے دس لاکھ روپے کی سکیمیں غیر منصفانہ تقسیم کیں،چیئرپرسن نے اقرباء پروری،علاقائی ازم کو پروان چڑھایا،جن وارڈز ممبران کے ووٹوں سے وہ چیئرپرسن منتخب ہوئیں ان کو اعتماد میں لیے بغیر اپنے وارڈ میں سات لاکھ روپے بانٹ دیے،،جب اس حوالہ سے کامران کنول کیانی سے موقف لیا گیا تو انھوں نے عدم اعتماد کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مزید ردعمل دینے سے انکار کردیا،یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبر محمد خان اعوان نے ویڈیو بیان اور بیان حلفی کے زریعے کامران کنول کیانی کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا انھوں نے اچانک یوٹرن کیسے لیا اس کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں،کامران کنول کیانی کو عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد پی ٹی آئی جہلم ویلی کے کارکنان میں سخت غم وغصہ پیدا ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...