میرپور (نامہ نگار)صدر مسلم کانفرنس سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے ،ہم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے ماٹو کشمیر بنے گا پاکستان نعرے کی تکمیل کیلئے کشمیری قوم سرڈھ کی بازی لگانے کیلئے گریز نہیں کرینگے ۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس دفاع پاکستان کیلئے قلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ مظفر آباد ، راولاکوٹ کی شاندارریلیاں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت اور پالیسی پر بھرپور اعتماد کا ااظہار ہے ۔کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا جلد انعقاد کیا جا ئے گا ۔۔صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ دو قومی نظریہ پر گامزن ہماری آزادی کی تحریک منزل مقصود تک پہنچے گی ۔۔ اس موقع پر عہدیداران و کارکنان نے جلد مشاورتی اور رابطہ مہم کا مکمل کر کے مرکزی قیادت کو دوبارہ بلا کر حتمی تاریخ اور وقت کا تعین کر کے باضابطہ اعلان کیا جائیگا ۔بعد ازاں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے چترپڑی کے مقام پر مسلم کانفرنسی راہنما اویس مغل کی والدہ پل منڈ ا کے مقام پر سعودی عرب کے معروف بزنس مین سید سعید شاہ کاظمی سے ان کے والد محترم سید نذر شاہ کاظمی کی وفات پر اور مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ سے ان کے بھائی اور ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت بھی کی۔