صوابی( نا مہ نگار ) صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب نے خیبرپختونخوا میں ریڑھی بانوں پر عائد تہہ بازاری ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹی ایمیز اپنی ذرائع آمدن بڑھا کر اس کمی کو پورا کیا جائے محکمہ بلدیات کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے لیے پہلے سے بنائے گئے پلان پر مثر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ مویشی منڈیوں میں پینے کے پانی اور شیڈز کا انتظام کریں۔ وہ اتوار کو تحصیل صوابی اور ٹوپی میں مویشی منڈیوں کے معائنے کے بعد تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن صوابی اور ٹوپی کے دفاتر میں منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے۔
صوبائی وزیر بلدیات نے ریڑھی بانوں پر عائد ٹیکس ختم کردیا
Jun 17, 2024