کوہاٹ، مختلف واقعات میں  دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Jun 17, 2024

کوہاٹ(نامہ نگار) کوہاٹ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ کوہاٹ پنڈی روڈ پر علاقہ توغ کے قریب پانی کے نالے سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔جسے ریسکیو 1122کی ٹیم نے پانی کے نالے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔جس کی شناخت فرمان گل سکنہ بورکہ کوہاٹ کے نام سے ہوئی۔اس طرح دوسرے واقعے میں گھمکول افغان مہاجر کیمپ نمبر 2 میں ایک افغان مہاجر نوجوان سیف اللہ ولد جلال نے اپنے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود پر گولی چلا کر خودکشی کر لی۔دونوں واقعات کے مقدمات پولیس تھانہ ایم آر ایس اور پولیس تھانہ جنگل خیل میں الگ الگ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں