پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخواحکومت کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ نے پشاورسمیت صوبہ بھرمیں قربانی کی کھالیں جمع کرانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کوباقاعدہ مراسلہ جاری کردیاہے جس میں کہاگیاکہ پشاورسمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 65 سے زائد کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ صوبہ بھرمیں عیدقرباں پر کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کالیں جمع کرائی جاتی ہیں اور خصوصا پشاور کے شہری اورمضافاتی علاقوں میں خیراتی اداروں کے نام پر یہ کالعدم تنظیمیں قربانی کے جانوروں کی کالیں اکٹھی کرتے ہیں اور بعدازاں ان کالوں کو فروخت کرتے ہیں جسکے نتیجے میں خدشہ ظاہر کیاجاتاہے کہ ان کالوں کے بدلے ملنے والی رقوم شدت پسندی کی سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہے جس کے پیش نظر صوبہ بھرمیں قربانی کے جانوروں کی کالیں جمع کرانے پر دفعہ 144 نافذ کرکے پابندی عائد کردی گئی ہے اوراس سلسلے میں پابندی پر عملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ انتظامیہ کوباقاعدہ مراسلہ جاری کردیاہے۔
خیبرپختونخوا‘ 65 سے زائد کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرانے پر پابندی
Jun 17, 2024