میرپور(نامہ نگار ) والد کی وراثتی زمین پر نوسرباز رشتے دار نے قبضہ کر لیا ،والد کا جعلی ڈیٹھ سرٹیفیکٹ بنوا کر زمین پر قبضہ کر لیا اس سے قبل بھی اس کے خلاف ایف آئی آرز درج ہیں ایس ایس پی ضلع میرپور مجھے انصاف دلائیں پکھڑال میرپور کے رہائشی ظہور احمد کی صحافیوں کے سامنے دہائی تفصیلات کے مطابق اسپین پلٹ ظہور احمد ولد محمد زمان ساکن پکھڑال نے بتایا کہ وہ چالیس سال قبل بیرون ملک گیا کیونکہ والد صاحب کی اکلوتی اولاد تھی اور والد کے کزن علی اصغر ولد اللہ داد ساکن پکھڑال سے جان کا خطرہ تھا میرے بیرون ملک جاتے ہیں میرے معذور والد کو مار پیٹ کرکے بے گھر کر دیا اور ان کی وفات کے بعد ہمارے وراثتی زمین پر قبضہ کر لیا ملزم علی اصغر وغیرہ نے میری عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوے میرے والد کا جعلسازی سے ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی بنوا لیا تھا حالانکہ جس عرصے میں وہ بنوایا گیا تب میرے والد حیات تھے اور اپنی زندگی میں وہ وراثتی زمین مجھے ہبہ کر گئے تھے جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے مزکورہ زمین ہتھیانے کے لیے علی اصغر نے جعلی سرٹیفیکٹ بنوایا اور پھر اس کو عدالت میں بھی پیش کیا اور جعلسازی کا مرتکب ہوا ہمارے خسرات نمبری 553,545,542,539,537,535,496 میں ہماری ملیکتی زمین ہتھیائی گئی اور ہمارے مکانات گرا کر اس کے میٹریل سے اپنی کوٹھی تعمیر کر کی میرے والد نے 1984 میں اس کے خلاف درخواست دی جبکہ 1985 میں بھی وہ درخواست دیکر انصاف کے طلب گار رہے 1984 میں علی اصغر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی جبکہ 1985 میں بھی مقدمہ درج ہوا