گجرات (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کی ایک سالہ قید سے رہائی اور دو ہفتے ظہور پیلس لاہور میں قیام کے بعد اپنے آبائی ضلع گجرات آمد، ظہور پیلس میں انہیں بڑے جلوس کے ہمراہ لایا گیا۔ شہریوں کی جانب سے انہیں ہار پہنائے گئے اور گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ کارکنوں کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی، عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر چودھری راسخ الٰہی، ثمرہ الٰہی بھی ہمراہ تھیں۔ شہریوں، پارٹی کارکنوں نے چوہدری پرو یز الٰہی کو ملاقات کے دوران جیل سے رہائی پر مبارکبادیں بھی دیں اور انہیں مشکل، کٹھن حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان ظہور پیلس کے مطابق شدید گرمی کے سبب گجرات میں ہونے والا مرکزی استقبالیہ پروگرام ملتوی کیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے استقبال پروگرام کی اجازت نہیں دی گئی۔ سا بق وزیراعلیٰ پنجاب کنجاہ ہائوس اور ظہور پیلس گجرات میںموجود رہے اور پی ٹی آئی دھڑوں، ساتھیوں سے ملاقاتیں کرتے رہے تاہم وہ سیاسی موجودہ صورتحال پر تبصرہ سے گریزکرتے رہے۔ چودھری پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ، بیٹے کے ہمراہ عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتی رہیں۔
پرویزالٰہی کی جلوس کے ہمراہ ظہور پیلس گجرات آمد، ہار پہنائے گئے
Jun 17, 2024