لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41رنز سے ہرا کر 2پوائنٹس حاصل کرکے مجموعی طور پر پانچ پوائنٹس کیساتھ سپر ایٹ مرحلہ میں پہنچ گیا۔نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کو انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بارش کی وجہ سے میچ رکا اور فی اننگز 10اوورز تک محدود کی گئی۔انگلینڈ نے 5وکٹوں پر 122رنز بنائے۔ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نمیبیا کو 126رنز کا ہدف ملا۔ نمیبیا کی ٹیم 3وکٹوں پر 84رنز بنا سکی۔انگلینڈ نے 41رنز سے کامیابی حاصل کرکے سپر 8مرحلے میںرسائی یقینی بنالی۔ 35ویں میچ میں سکاٹ لینڈ آسٹریلیا کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔سکاٹ لینڈ نے 5وکٹوں پر 180رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے ہدف19.4اوورز میں پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ٹریوس ہیڈ 68‘مین آف دی میچ مارکوس سٹونس 59رنز بناکر نمایاں رہے ۔