اللہ تعالیٰ ملت اسلامیہ کی عبادات  قربانیاں قبول فرمائے:جاوید قصوری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ قربانی کا اصل مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے نفسانی خواہشات کی قربانی ہے۔ وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکل حالات سے دوچارہے، لیکن ہمیں ایثار اور قربانی جیسے جذبات کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے۔ قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے،جس کا مقصد اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستے میں قربان کرنا ہے۔ آج جو ظلم غزہ میں ڈھایا جا رہا ہے اور غزہ میں تقریباً 40 ہزار افراد کو شہید کردیا گیا، جن میں شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔ عالمی برادری کے مردہ ضمیر کو جھنجوڑ رہا ہے۔ کشمیریوں پر جو ظلم بھارت ڈھائے رہا ہے، اس کی بدترین مثال عصر حاضر میں نہیں ملتی۔ مقبوضہ کشمیر کی وادی نہتے اور بے گناہوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور ہم سب دست و دعا ہیں کہ فلسطین کے عوام اور کشمیریوں کو ان کی آزادی کا حق ملے تاکہ وہ دنیا کی دیگر آزاد قوموں کی طرح ترقی اور خوش حالی کی دوڑ میں آگے بڑھ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن