لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 289 چھاپے مارے گئے ، مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 149 مقدمات درج کرتے ہوئے 152 کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے 74 کلو چرس ، 6 کلو ہیروئن، 2 کلو آئس اور 3217 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں منشیات کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث سمگلرز ، ڈیلرز اور سپلائرز کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ اے این ایف اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشنز کئے جائیں ، ماڈرن ڈرگز اور زہریلی شراب سمیت تمام منشیات کیخلاف ترجیحی کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔