لاہور(نامہ نگار)شاد باغ کے علاقے ندیم پارک میں 10 سالہ بچہ پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ایس ایچ او شاد باغ انسپکٹر رانامظہر نے بتایا کہ ورثاء کا کہنا ہے کہ10 سالہ عبدالمعیز پسٹل کیساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور اس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا‘ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے۔
10 سالہ بچہ اچانک چلنے سے جاں بحق گھر میں کہرام ‘ماں پر غشی کے دورے
Jun 17, 2024