لاہور(نامہ نگار)عیدالاضحی کے موقع پرلاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت 26ہزار 500مساجد، امام بارگاہوں، 900کھلے عید کے اجتماعات پر 40ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ لاہور میں نمازِ عید کے 5ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی پر 6ہزار اہلکار تعینات ہونگے جبکہ 498سپیشل پولیس، 260کیو آر ایف ٹیمیں بھی سکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔ 227مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 3ہزار اہلکار انجام دے رہے ہیں۔