واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ انٹونی بلنکن نے اس حوالے سے کہا اس بار عید ایسے وقت آئی ہے جب بہت سے مسلمان شدید اذیت میں ہیں۔ ہم جبر اور تنازعات کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ انٹونی بلنکن نے کہا ہم اسلاموفوبیا اور نفرت پر مبنی تشدد کا سامنا کرنے والوں کے بھی ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بہتر بنانے کیلیے امریکی مسلم قیادت اور دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہم پْرامن مستقبل کیلیے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
Jun 17, 2024