قصور(نمائندہ نوائے وقت)اوباش کی گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو بے آبرو کرنے کی کوشش۔ نواحی گاؤں ساندہ پھاٹک کے رہائشی اشفاق علی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی کہ میں منڈی گیا ہوا تھااور میری بیوی (ز) بی بی گھر میں اکیلی تھی ملزم ہمسایہ ایوب چھت سے گھر میں داخل ہوا اور میر ی بیوی کو اکیلے پاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا مصروف کارروائی ہے۔