گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عید الاضحٰی کے موقع پر گوجرانوالہ پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں اور کھلی جگہ پر عید کی نماز کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کیلئے موثر سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ضلع بھر کی 1114 مساجد، امام بارگاہوں اور عید اجتماعات پر 2 ہزار سے زائد افسروں اور جوانوں کے علاوہ الیٹ کمانڈوز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے نماز عید کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 1140میٹل ڈکٹیٹرز، 11واک تھرو گیٹس بھی استعمال کئے جائیں گے۔عید کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔