مسلم لیگ( ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے: رفاقت علی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری و آرگنائزر حلقہ پی پی 141میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی اتحادی جماعتیں مہنگائی میں پسی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، پٹرول،ڈیزل سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے جس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو جاتا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں رفاقت علی نے کہا کہ انتظامیہ مارکیٹوں میں اپنی رٹ قائم رکھتے ہوئے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے ، ریٹ لسٹوں پر سختی سے عمل کرایا جائے تاکہ مہنگائی سے ستائی عوام کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات مل سکیں،مسلم لیگ (ن) جھوٹے وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...