مریض گوشت احتیاط کیساتھ کھائیں، حاملہ خواتین کیلئے زیادہ کلیجی سود مند نہیں: ڈاکٹرز جنرل ہسپتال 

Jun 17, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)عیدالاضحیٰ پر پیٹ اور ہاضمے سمیت دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے گوشت احتیاط سے کھائیں۔ معدہ اور آنتوں کی بیماری سے بچنے کیلئے تیز مصالحہ والی خوراک سے پرہیز بہتر ہے جبکہ حاملہ خواتین کلیجی کھانے سے اجتناب برتیں۔ لاہور جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود،کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور ڈاکٹر نادیہ ارشد نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پیش کردیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ زیادہ گوشت کھانے سے بیمار ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں