صنعتوں کیلئے بجلی کے 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کی کمی خوش آئند:ایس ایم تنویر  

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے بجلی کے 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کی کمی کا کریڈٹ ایف پی سی سی آئی کو جاتا ہے۔ انہوں نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے حکومت کو یہ تجویز دی تھی کہ صنعتی سیکٹر کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی جائے۔ ملک کی صنعتوں کیلئے ضروری ہے کہ بجلی کی قیمت خطہ کے ممالک جن میں بھارت،چین اور بنگلہ دیش شامل ہیں کے برابر اور کم ازکم فی یونٹ 9 سینٹ کی کی سطح پر لائی جائے۔ انہوں نے بجلی کی قیمت میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کویہ پیکج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے ضروری تھا تاہم پالیسی میں تسلسل بر قرار رکھا جائے اور کسی ردوبدل سے گریز کیا جائے۔ اس فیصلہ سے صنعتی اورزرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گاجبکہ اس پیکج سے روزگار اور برآمدات میں اضافہ اور صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز ہونے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن