لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ قربانی کا اصل مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے نفسانی خواہشات کی قربانی ہے۔ وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکل حالات سے دوچارہے، لیکن ہمیں ایثار اور قربانی جیسے جذبات کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے۔