لاہور(نامہ نگار)رہنما پیپلز پارٹی چودھری سجاد نذیر نے کہا ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزں کو اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ اگر وہ ناجائز منافع خوروی کریں گے تو اس کا انہیں یہاں دنیا میں بھی جواب دینا پڑے گا اور اللہ کے سامنے بھی جواب دینا پڑیگا۔ لہٰذا ابھی بھی ان لوگوں کے پاس یہ وقت ہے کہ وہ اللہ سے ڈرتے ہوے اللہ کی مخلوق کو خوش کرنے کا کام کرکے اپنی آخرت کو اپنے ہاتھوں سے سنوار لیں۔