خواجہ سلمان رفیق کا دورہ پروونشل انٹیلی جنس کنٹرول روم ،مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ  

Jun 17, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں قائم پروونشل انٹیلی جنس کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کنٹرول روم میں عیدالاضحی کے حفاظتی انتظامات کو مانیٹر کرنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم میں افسران تمام اضلاع کی مانیٹرنگ کریں گے۔ صوبہ بھر میں غیر قانونی مقامات پر بکر منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں جانوروں کی آلائشوں کو جلانے پر پابندی ہو گی۔ صوبہ بھر میں کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی پابندی ہو گی۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد احمد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر محمود و دیگر افسران موجود تھے۔

مزیدخبریں