لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے گزشتہ روزگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں ڈاکٹر شاہد منیر نے گورنر کو کمیشن کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ گورنر کا کہنا تھا کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں معیاری تعلیم اور تحقیق کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔پنجاب کی جامعات میں اہم انتظامی سیٹوں پر مستقل تعیناتیوں کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیم کا معیار بہتر ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے گورنر پنجاب کو عالمی درجہ بندی میں بہتر مقام حاصل کرنے والی جامعات کے متعلق بھی بتایا اور توجہ دلائی کہ جامعات کو مناسب فنڈز ملیں تو یہ مزید بہتر نتائج دے سکتی ہیں۔
گورنر پنجاب سے پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
Jun 17, 2024