ڈاکٹرز بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے زیادہ نمک کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں لیکن کیا نمک کی کمی کی وجہ سے آپ کو بھی کھانے کا ذائقہ اچھا محسوس نہیں ہوتا؟اس مسئلے کا حل جاپانی کمپنی کائرن ہولڈنگز کی جانب سے الیکٹرک اسپون (Elecispoon ) پیش کرکے نکالا گیا ہے۔کائرن ہولڈنگز کمپنی نے ایک ایسا بجلی سے چلنے والا چمچ متعارف کروایا ہے جوسالن میں کم نمک کے باوجود منہ میں کھانے کا ذائقہ نمکین بناکر پیش کرتا ہے۔کمپنی کے مطابق چمچ بنانے کا مقصد لوگوں کی صحت کو بہتر بنانا اور کھانے سے نمک کی مقدار کم کرتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکٹرک اسپون ری چارج ایبل لیتھیئم بیٹری کی مدد سے کام کرتاہے، چمچ کی نوک میں ایک ایسا طریقہ کار موجودہے کہ اس چمچ سے کھانا کھانے پرالیکٹرک سگنلز ریلیز ہوتے ہیں، یہ سگنلز کھانے میں موجود سوڈیم مالیکیولز کی تاثیر میں اضافے کا سبب بنتے ہیں جس سے کم نمک کا کھانا بھی نمکین محسوس ہوتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک اسپون 60 گرام وزنی ہے جس کی قیمت 128امریکی ڈالر ہوگی جب کہ چمچ جون میں جاپان کے ریٹیل اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
کم نمکین کھانوں کا ذائقہ بڑھانے والا الیکٹرک چمچ متعارف
Jun 17, 2024 | 16:02