عیدِ قربان کے پہلے ہی دن لاہور کے متعدد علاقوں میں آلائشوں کے انبار لگ گئے۔
اس حوالے سے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کے زیرو ویسٹ کے دعوے دھرے رہ گئے۔ ہربنس پورہ، شاد باغ اور بادامی باغ کے علاقے آلائشوں سے زیادہ متاثر ہیں۔
فتح گڑھ اور ملحقہ علاقوں میں بھی پڑی آلائشوں سے تعفن پھیلنے لگا ہے۔ سڑک کنارے رکھے کوڑے دان بھی بھرے ہوئے ہیں۔
آلائشیں اٹھانے والی گاڑیاں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار بھی سڑکوں سے غائب ہیں