بارسلونا(زاہد مصطفی اعوان سے) قونصلرجنرل سیدایازحسین کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیزکے مطابق کیریکٹرسرٹیفیکٹ کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ دس فروری کوجمع ہونے والے کیریکٹرسرٹیفکیٹ کوقبول نہیں کیاجارہا،اس سلسلہ میں گورنرسول سے بات ہوئی ہے ،گورنرسول کاکہناہے کہ ان کیریکٹرسرٹیفکیٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے ہم ان کی چھان بین کررہے ہیں اوربہت جلدان پرعملدرآمدشروع ہوجائے گا۔مگر یکم اکتوبر2008ءسے قبل بننے والے کیریکٹرسرٹیفکیٹ پر گورنرسول نے اپنے تحفظات بیان کیے کہ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ طے پایاتھاکہ یکم اکتوبرسے کیریکٹرسرٹیفکیٹ جاری ہوں گے لیکن یکم اکتوبرسے پہلے ہی حکومت پاکستان نے کیریکٹرسرٹیفکیٹ جاری کردیئے جسے میں حتیٰ المقدوردورکرنے کی کوشش کی ہے اور کہاہے کہ یکم اکتوبرسے پہلے اور بعد میں بننے والے کیریکٹرسرٹیفکیٹ ایک جیسے ہی ہیں جسے دفترخارجہ پاکستان اوراسپین ایمبیسی پاکستان نے تصدیق بھی کئے ہوئے ہیں اگران میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنی پڑی تو وہ صرف تاریخ کی ہی تبدیلی ہوگی ۔ گورنرسول نے یہ سفارشات میڈرڈ میں بھیج دی ہیں اور جلد ہی اس پر فیصلہ ہوجائے گا۔