حکومتی فورسز کے ساتھ لڑنے والے القائدہ کے ایجنٹ ہیں ، اب ان کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آچکاہے ۔ صدرمعمر قذافی

Mar 17, 2011 | 15:05

سفیر یاؤ جنگ
لبنانی ٹی وی سے انٹرویومیں ان کا کہنا تھاکہ لیبیا میں فساد برپا کرنے والے لوگ باہر سے آئے ہیں اور انہیں کوئی پروا نہیں کہ ان کے عمل سے شہربرباد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے بلکہ وہ ان کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا اعلان کرتے ہیں، معمرقذافی کا کہنا تھا کہ لیبیا اور اس کے عوام کے خلاف سازش ہورہی ہے جسے متحد ہوکر ناکام بنائیں گے، قذافی نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ ان کی حامی فوج باغیوں کے مضبوط گڑھ بن غازی پردوبارہ کنٹرول حاصل کرلے گی ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں لیبیا کے نائب سفیرکا کہنا ہے کہ معمر قذافی اپنے حواس کھوچکے ہیں اور اپنے مخالفین کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اخبار کے چار صحافی لیبیا میں لاپتہ ہوگئے ہیں
مزیدخبریں