پولیس کے مطابق محمودآباد میں واقع ایک نجی بینک میں سات ڈاکوؤں نے گھس کر بینک مینجراور سکیورٹی گارڈسمیت عملے کویرغمال بنالیا اورباسٹھ لاکھ روپے نقدی،پرائز بانڈ اورآٹھ سو امریکی ڈالرلوٹ کرفرارہوگئے ۔ڈاکوؤں نے گارڈ کوتشدد کا نشانہ بنایا اوراس کی رائفل اورسی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کی مدد سے ملزموں کے خاکے بنائے جارہے ہیں جوجلد جاری کردیئے جائیں گے ۔