لاہور (کلچرل رپورٹر) دو پاکستانیوں کے قاتل امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر شوبز کے حلقوں میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ فلم فیڈریشن آف پاکستان کی چیئر پرسن سنگیتا نے کہا ہے کہ امریکی شہری نے سرعام دو پاکستانیوں کو قتل کیا‘ اس کو اس کے کئے کی سزا ملنی چاہئے تھی۔ اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اگر کوئی پاکستانی شہری امریکہ میں ایسا کرتا تو امریکیوں نے اسے نہیں چھوڑنا تھا۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں قومی غیرت نہیں بیچنی چاہئے تھی۔گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ یہ اچھا نہیں ہوا۔ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی کوئی قیمت نہیں۔
فنکار / ردعمل
فنکار / ردعمل