کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف ہڑتال کے موقع پرمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ تین گاڑیوں کوبھی نذرآتش کردیا گیا ۔

Mar 17, 2012 | 11:44

سفیر یاؤ جنگ
ایم کیوایم کی جانب سے ہڑتال کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث ان علاقوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی یٹرولنگ بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے کریم آباد اور غریب آباد میں دو بسوں کو نذرآتش کیا جبکہ اورنگی ٹاون میں ہائی روف کو آگ لگادی گئی۔ ادھر ڈرگ روڈ پر مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک بلاک کرادی تاہم پولیس اوررینجرزنےموقع پرپہنچ کرٹریفک بحال کرادی۔ ہڑتال کے باعث کراچی کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور پٹرول پمپ بند ہیں۔گاڑیاں جلانے کے واقعات کے بعد سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم ہے جبکہ کراچی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے پریکٹیکل بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔ہڑتال کے باعث قیدیوں کوبھی جیلوں سے عدالت پیشی کے لئے نہیں لایا گیا جبکہ اس موقع پر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں حاضری بھی انتہائی کم ہے۔
مزیدخبریں