ڈی پی او اوکاڑہ کی ہیڈ کانسٹیبل کو گالی گلوچ، تھپڑ، اہلکار کو ہارٹ اٹیک

Mar 17, 2012

سفیر یاؤ جنگ
صدر گو گیرہ (این این آئی ) ڈی پی او اوکاڑہ نے ناکہ پر موجود ہیڈ کانسٹیبل کو گالی گلوچ کرتے ہوئے تھپڑ رسید کر دئیے جس سے ہیڈکانسٹیبل کو ہارٹ اٹیک ہو گیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ داخل کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ہیڈ کانسٹیبل نواز خاں ایم اے جناح روڈ اوکا ڑہ ناکہ پر کھڑا تھا کہ اچانک ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر محمد عابد راجہ آئے اور گالی گلوچ کرتے ہوئے تھپڑ مارنے لگے جس سے نواز خاں کو ہارٹ اٹیک ہو گیا اور وہ زمین پر گر گیا جسے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ تھانہ اے ڈویژن اوکا ڑہ کے ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان نے ڈی پی او کی ہدایت پر بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال کا گھیراﺅ کرکے صحافیوں سمیت کسی شخص کو بھی ہسپتال داخل نہیں ہونے دیا جس پر نواز کے ورثا ءنے ڈی پی او کے خلا ف نعرے بازی کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا ہے ۔
مزیدخبریں