ویلنگٹن ٹیسٹ : نیوزی لینڈ فالو آن کا شکار

Mar 17, 2013

ویلنگٹن (اے پی پی) انگلینڈ کی ویلنگٹن ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی۔ سٹورٹ براڈ کی شاندار باﺅلنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہوگئی۔ تیسرے روز میچ شروع ہونے سے قبل کیویز کو فالو آن سے بچنے کے لیے 199 جبکہ انگلینڈ کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 399 کی ضرورت تھی تاہم میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 254 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ اس سے قبل انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 465 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی۔ فالو آن کے بعد کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنالیے تھے۔

مزیدخبریں