طلباءو طالبات قوم کا اثاثہ ہیں : حمزہ شہباز شریف

لاہور (پ ر) سنٹرل گروپ آف کالجز کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی میاں حمزہ شہباز (ایم این اے)نے طلبا و طالبات سے کہا کہ آپ قوم کا اثاثہ ہیں، اپنے اردگرد کے ممالک کو مدنظر رکھ کر جدید تعلیم حاصل کرنی چاہئے جیسے دیگر ممالک نے اپنی تعلیم کی وجہ سے خود کو دنیا میں منوایا آپ بھی کسی سے کم نہیں۔ آپ کے پاس ٹیلنٹ، ہنر، ٹیکنالوجی سب کچھ ہے تو کیسے کسی سے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ علم سے عزت ملتی ہے۔ میاں عادل رشید چیئرمین سنٹرل گروپ آف کالجز نے کہا کہ ہمارا مقصد طالب علموں کو جدید تعلیم سے روشناس کروانا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پروفیسر زیڈ ایچ ہاشمی نے کہا علم ہماری زندگی کا جزو لازم ہے۔ میاں عمیر احمد ایگزیکٹو کالجز نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح بچوں کو تعلیم دینا، اس کو بہترین ماحول، بہترین سہولیات اور پاکستانی قوم کے اعلیٰ افراد بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...