بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت) بااثرزمینداروں نے ساتھیوں سمیت2محنت کشوں پر تشدد کیا۔ کپڑے اتارکرعلاقہ میں گھیٹستے رہے۔ فیملی کے ساتھ دربار پر جاتے ہوئے منشا بھوتہ اور اسکے ساتھیوں نے واجد اور دانیال کو رکشہ سے اتار کر اغوا کیا۔ بیوہ ماں بیٹوں کو چھڑوانے کیلئے خدارسول کے واسطے دیتی رہی ملزمان واجد وغیرہ کو اٹھا کر اپنی دوکان میں لے گئے۔ شٹر بند کرکے تشددکی انتہاکی پولیس نے مغویوں کو رہائی دلادی مگر ملزمان کو گرفتارنہ کیا۔ تفصیلات کے خادم آباد کالونی بہاولنگر کے رہائشی واجد اور دانیال اپنی بیوہ ماں دیگر بہن بھائیوں کے ہمراہ رکشے پرسوار دربار توگیرہ شریف سلام کیلئے جارہے تھے کہ قادری ملز سٹاپ پر منشابھوتہ اور اسکے ساتھیوں نے رکشہ روک کرواجد اور دانیال کو ا±تارلیا جب انہیں لےجانے لگے تو واجد کی بیوہ اوردانیال کو اتار لیا جب انہیں لیجانے لگے تو واجد کی بیوہ ماں نے خدا اوررسول کے واسطے دیتے ہوئے اپنے بچوں کی جان بخشی کا کہا لیکن ملزمان باز نہ آئے اور دونوں بھائیوں کو ا±ٹھاکراپنی دوکان میں لیے گئے شٹر بند کرکے تشددکیا۔ بعدازاں رسیوں سے باندھ کرگھیسٹتے رہے۔ مغویوں کی مان نے ریسکیو 15پر کال کی جس پر صدر تھانہ پولیس نے آکر مغوی واجد اور دانیال کو رہائی دلائی جن کی حالت غیر ہوچکی تھی لیکن پولیس نے ملزمان کو گرفتارنہ کیا۔ 2سال قبل بھی مذکورہ غنڈوں نے اسی طرح تشدد کیا اور پنجائیت نے صلح کروا دی تھی۔ سب انسپکٹر توفیق خان نے میڈیا کو بتایا کہ واجد وغیرہ پر تشدد ہوا ہے ہم نے جاکر انہیں رہائی دلائی قانونی کاروائی کررہے ہیں، ملزمان قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔
تشدد