کراچی: ٹریڈنگ کارپوریشن کے گودام میں آتشزدگی، کروڑوں کی کپاس کی گانٹھیں جل گئیں

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کی روئی جل گئی۔ آگ پر رات گئے تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ بجھانے کے لئے پورے شہر کے فائر ٹینڈر طلب کر لئے گئے جن میں کے ایم سی کے 17 فائر انجنوں کے علاوہ نیوی کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ گاڑیاں شامل ہیں۔ آگ صبح 11 بجے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا اور شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ آگ کی اطلاع بھی تاخیر سے دی گئی۔ چیف فائر آفیسر نے کہا کہ آگ پر قابو پانے میں دو دن لگیں گے۔ تیز ہوا کے باعث آگ نے تیزی سے شدت اختیار کی، فائر بریگیڑ کے مطابق آگ نے گودام کے مجموعی طور پر 18 شیڈز کو متاثر کیا۔ اسی مقام پر دو ماہ قبل بھی آگ لگی تھی جس میں لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل گئی تھی۔
کراچی آتشزدگی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...