اسلام آباد(آئی این پی) نیب نے بحریہ ٹاﺅن اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے درمیان ”آئس لینڈ سٹی “ کیلئے ہونے والے معاہدے کو قواعد کے خلاف قرار دیتے ہوئے پورٹ قاسم اتھارٹی کو بحریہ ٹاﺅن سے معاہدہ کرنے سے روک دیا ۔ نیب ترجمان کے مطابق ہزاروں ایکڑ اراضی کی فراہمی کیلئے ہونے والے حالیہ معاہدہ کا جائزہ لیا گیا ہے اور یہ معاہدہ قواعد و ضوابط کے خلا ف ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم اتھارٹی کو کسی بھی قسم کی پیش رفت سے روک دیا گیا ہے۔