اسلام آباد(آئی این پی) نیب نے بحریہ ٹاﺅن اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے درمیان ”آئس لینڈ سٹی “ کیلئے ہونے والے معاہدے کو قواعد کے خلاف قرار دیتے ہوئے پورٹ قاسم اتھارٹی کو بحریہ ٹاﺅن سے معاہدہ کرنے سے روک دیا ۔ نیب ترجمان کے مطابق ہزاروں ایکڑ اراضی کی فراہمی کیلئے ہونے والے حالیہ معاہدہ کا جائزہ لیا گیا ہے اور یہ معاہدہ قواعد و ضوابط کے خلا ف ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم اتھارٹی کو کسی بھی قسم کی پیش رفت سے روک دیا گیا ہے۔
نیب نے پورٹ قاسم کوبحریہ ٹاﺅن سے ”آئس لینڈ سٹی“ معاہدہ سے روک دیا
Mar 17, 2013