لاہور (اپنے نمائندے سے) برکی کے علاقہ میں میں دوست نے دوست کونیند کی گولیاں کھلانے کے بعد نہر میں دھکا دے کر قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش کو مردہ خانے جمع کروانے کے بعد کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی رہائشی 26 سالہ اکرام کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے اغو ا کر لیا تھا، اسکے گھر والوں نے اس کے دوست اسلام پر شبہ ظاہر کیا، اسلام کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی تو اس نے بتا ےا کہ اس نے اکرام کو نیند کی گولیاں کھلا کر نہر میںپھےنک دےا تھا ملزم کے اعتراف کے بعد پولیس نے اسلام کی نشاندہی پر لاش اور اکرام کی موٹر سایئکل برآمد کرلی ہے۔