کوہستان : کوچ کھائی میں گر گئی‘ لیفٹینٹ کرنل اور 22 فوجیوں سمیت 25 جاں بحق

 بٹگرام( اے پی پی + اے ایف پی + آئی این پی ) کوہستان میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے لیفٹیننٹ کرنل،22جوانوں سمیت25افراد جاں بحق ،4زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح 7بجے کے قریب راولپنڈی سے گلگت جانے والی کوچ کوہستان کے علاقے ثمرنالہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل اکرام الحق،22فوجیوں سمیت 25افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں کوچ کا ڈرائیور عمران خان اور کنڈکٹر فضلربی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گز شتہ روز یہ بس سوات سے گلگت جا رہی تھی جس میں فوجی اہلکار چھٹیاں منانے جار ہے تھے کہ شاہراہ قراقرم پر کوہستان کے علاقے ثمر نالہ کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل اکرام سمیت 23جوان جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ان جوانوں کا تعلق ناردرن لائٹ انفٹری بٹالین سے تھا جو چھٹیاں منانے سوات سے گلگت جا رہے تھے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات درپیش ہیں اور یہاں موبائل بھی کام نہیں کرتے۔ امدادی ٹیمیں اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔حادثہ سے پورے کوہستان اور گلگت بلتستان میں صف ماتم بچھ گئی۔صدر،وزیر اعظم، وزیر دفاع،آرمی چیف‘وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔لاشوں کو آبائی علاقوں میں پہنچانے کے فوری انتظامات اور زخمیوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت۔ جاں بحق ہونیوالے تمام جوانوں کا تعلق صوبہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں گلگت، یاسین ، غذر، سکردو، ہنزہ نگراور بسین سے بتایا جاتا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل اکرام الحق، نائب صوبیدار شیر مراد، حوالدار رو¿ف ، حوالدار ابوطالب، حوالدار جمیل،نائیک خوش ولی ، لانس نائیک غلام رسول ، سپاہی عنایت، سپاہی رحیم شاہ ، سپاہی شیر ولی ، سپاہی اعجاز، سپاہی سردار ،سپاہی اختر، باورچی سکندر، سپاہی نادر امان ، سپاہی شاکر، سپاہی محمد علی ، سپاہی محمد خان ، سپاہی رحمت حکیم ، سپاہی صادر ، سپاہی سعید عالم ، سپاہی علی بیگ، سپاہی بشارت ، سپاہی گل ولی جبکہ کوسٹر کے ڈرائیور امان اور کنڈیکٹر شامل ہیں ۔بی ایچ یو شتیال میںادویاتی سہولیات کے فقدان کے باعث زخمیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کوہستان /حادثہ

ای پیپر دی نیشن