جدہ ( امیر محمد خان سے ) سمندر پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ووٹ کے حق سے متعلق سمندر پاکستانیوں کامطالبہ بہت دیرینہ ہے جسے سپریم کورٹ نے اپنے حکم سے ممکن بنایا ہے ، سعودی عرب میں فلپائین اور دیگر ممالک عام انتخابات مٰن یہاں سے اپنے قونصل خانوں اور سفارت خانوںکے ذریعے ووٹنگ کااہتمام کرتے ہیں ، یہاں توقع ہے ووٹ کا حق ملنے اور ووٹ ڈالنے کا اہتمام ہونے کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ ن ، ایم کیوایم اور تحریک انصاف کو بڑی تعداد ملنے کی توقع ہے ، جبکہ پی پی پی کے یہاں کئی گروپ ہونے کی وجہ سے نیز ملک میں گزشتہ پانچ سال کی ناقص کارکردگی کی بناءپر پی پی پی کو خاطر خواہ ووٹ ملنے کی توقع نہیں۔یہاں پاکستان مسلم لیگ ن ، ایم کیوایم اور تحریک انصاف نے اپنے متوقع ووٹروں سے رابطہ شروع کردیا جس میں خواتین نہائت سرگرم ہیں۔ نجی محافل میں متوقع ووٹنگ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خاص طور پر مسلم لیگ ن کی حمائت میں یہاں اکثریت پائی جاتی ہے ۔ توقع ہے یہاں بہت جلد میاں نواز شریف کی صاحبزادی بھی دورہ کرینگی اور خواتین کی تقریبات میٰں شرکت کرکے مسلم لیگ ن کیلئے مزید راہ ہموار کرینگی۔
ووٹ کا حق: سپریم کورٹ کے فیصلے پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
Mar 17, 2013