پرویز اشرف کا اپنی اور گیلانی کی سکیورٹی میں اضافہ کا حکم ،5 سابق وزرائے اعظم کو خصوصی پروٹوکول ملے گا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنی اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی میں اضافے کا حکم دیدیا جس کےلئے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے 450 دستے لئے گئے ہیں ان میں سے 150 پولیس اہلکار راجہ پرویز اشرف اور 150 اہلکار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے تعینات کئے جائیں گئے۔ سکیورٹی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی پروٹوکول پانچ سابق وزرائے اعظم کو دیا جائےگا۔ ان میں راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی، چودھری شجاعت حسین اور ظفراللہ خان جمالی کے نام شامل ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے پانچ ڈپٹی انسپکٹر سکیورٹی کو کنٹرول کریں گے جن کی قیادت آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ ان پولیس اہلکاروں میں زیادہ تعداد فوجی جوانوں کی ہے جن کو آئی سی ٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں تین سال کے لئے بھرتی کیا تھا۔ سکیورٹی سکواڈ پر مشتمل پولیس کمانڈو امریکہ سے تربیت یافتہ ہیں۔
سکیورٹی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...