سکھر (نوائے وقت نیوز/این این آئی) خورشید شاہ نے کہا ہے پاکستان، ایران گیس پائپ لائن معاہدے اور گوادر پورٹ کے فعال ہونے پر ملک میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور خوشحالی آئیگی۔ نوازشریف لاہور کے جلسے میں ایک مرتبہ یہ کہہ دیں کہ ملک میں طالبائزیشن، ملائیت اور ہیروئین کلچر ضیاءالحق دور کی پیداوار ہے۔۔ چوہدری نثار کا یہ اعتراض کے جسٹس(ر)میرہزار کھوسو بے نظیربھٹو کے بہت قریب تھے انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
خورشید شاہ