اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم اور ایم کیو ایم کے رہنماﺅں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ذرائع (ق) لیگ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نگران وزیراعظم کے مجوزہ ناموں پر بات چیت کی گئی۔نگران وزیراعظم کیلئے تینوں جماعتوں میں ڈاکٹر عشرت حسین کے نام پر اتفاق کیا گیا۔
شجاعت کا وزیراعظم،ایم کیو ایم رہنماﺅں کو فون نگران وزیراعظم کیلئے ڈاکٹر عشرت پر اتفاق
Mar 17, 2013