گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ منورحسن نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے پانچ سالہ اقتدار پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے امریکی ڈرون حملوں پر کوئی واضح پالیسی اختیار نہیں کی اور ڈرون حملوں پر خاموشی اختیار کیے رکھی جس کے باعث طاغوتی قوتوں کو پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کا موقع ملا،امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب سے امید تھی کہ وہ قوم سے معافی مانگیں گے لیکن وہ حکومت کے کارنامے گنواتے رہے،انہوں نے صدر زرداری کی مفاہمت کی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مفاہمت کےنام پربھتہ خوروں کو گود میں بٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری سے پوچھا جائے آخر بینظیرکے قتل کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا.