تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے تین سو تینتالیس رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے

Mar 17, 2013 | 18:07

خصوصی رپورٹر

جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پروٹیز اوپنر گریم سمتھ صرف تین رنز بنا کر محمدعرفان کی گیند پربولڈ ہوکر پویلین واپس پہنچے۔ کولن انگریم بھی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور سترہ رنز بنا کرمحمدعرفان کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دوکھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد میزبان ٹیم کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈیویلیئر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں اور دوسواڑتیس رنز کی ریکارڈ شراکت بھی قائم کردی۔ دوسو اسی کے مجموعی سکور ہاشم آملہ ایک سو بائیس رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پرمصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اے بی ڈیویلیئر ایک سو اٹھائیس رنز بنا کرآؤٹ ہوئے انہیں سعید اجمل نے پویلین کی راہ دکھائی۔ پلیسز نے دھواں دار بیٹنگ کی اورصرف انیس گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے پنتالیس رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے انہوں نے دس اوورز میں ترانوے رنز دیئے تاہم دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ محمد عرفان نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں