اسی فیصد اراکین اسمبلی آئین کےآرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ پرپورانہیں اترتے، اسی لیے وہ چند مفاد پرست سیاستدانوں کے ساتھ مل کرانتخابات ملتوی کرانے کی سازش کررہےہیں. مولانا سمیع الحق

Mar 17, 2013 | 19:02

سٹی رپورٹر

لاہورمیں سیرت النبی امن عالم کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ نااہلوں کیلئے موت کی مانند ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابات ہوں،انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی میں تاخیر سے شکوک وشبہات جنم لیں گے اس بے یقینی کی کیفیت کو ختم کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ سابق صدرپرویزمشرف نے دومرتبہ آئین توڑا، اب دیکھنا یہ ہے کہ نگران حکومت ان کا استقبال پھولوں کے ہار پہنا کر کرتی ہے یا پھر ہتھکڑیاں لگا کر انہیں جیل بھیجتی ہے۔

مزیدخبریں