چینی وزیراعظم لی کی ژیانگ نے بیجنگ میں
پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےکی کوشش کریں گے۔ اوران کی حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کےلیےہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔ ملک کودفاعی اورمعاشی اعتبار سے مضبوط بنایا جائے گا۔ چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ملک وقوم کےوفاداررہیں گےاورعوام کی بہتری کے لیے کاموں
کو مقدس فریضہ سمجھ کرپورا کریں گے۔ وزیراعظم لی کی ژیانگ نے اس موقع پر اپنے چارنائب وزرائےاعظم سے بھی متعارف کرایا۔ لی کی ژیانگ نے پندرہ مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔