اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ خوش خبری سنائی ہے کہ یکم اپریل کو پٹرول سستا کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہماری کارکردگی کی وجہ سے گھبرا گئے اور بونگیاں مار رہے ہیں۔ شیخ رشید کو غلط فہمی ہوئی ہے ڈالر اب97 روپے 50 پیسے کا بھی ہو چکا ہے۔ شیخ رشید سمیت دیگر اپوزیشن ارکان مایوسی پھیلا رہے ہیں۔