پشاور (آئی این پی) افغانستان نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں دوبارہ گولہ باری کی ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترخوبی کیمپ سے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان قلی سیکٹر میں 2 مار ٹر گولے فائر کئے جو کھلے میدان میں جاگرے ۔ ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی دو دن مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں گولہ باری کی گئی تھی۔