تیسری منزل سے گر کر خاتون کی پراسرار ہلاکت‘ کئی پہلوؤں پر تفتیش

لاہور (سٹاف رپورٹر) 5سالہ بچی کی ماں کو مبینہ طور پر تیسری منزل سے دھکا دیکر قتل کر دیا گیا۔ تفیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ بی بلاک مکان نمبر 1226 کی رہائشی 5 سالہ بچی کی ماں سونیا اور اس کی شادی شدہ بہن اور بھائی ایک ہی گھر میں رہتے تھے سونیا اور اس کی بہن دونوں کے خاوند دبئی میں ہیں گذشتہ روز ان کا بھائی عظیم بھی گھر سے باہر تھا جبکہ دونوں بہنیں گھر میں تھیں کہ اسی دوران اچانک تیسری منزل پر موجود سونیا کو کسی نے دھکا دیکر سڑک پر پھینک دیا جس وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی سونیا 5 سالہ بیٹی کی ماں تھی سونیا کی بہن نے پولیس کو بیان دیا کہ ابھی ہم دونوں بہنیں کھانا کھانے لگی تھیں اسی دوران سونیا کے خاوند مجاہد کا دبئی سے فون آیا اور سونیا فون سننے اوپر چلی گئی تو باہر محلہ داروں نے بتایا کہ بہن کی سڑک پر نعش پڑی ہے۔ پولیس کے مطابق بہت سی چیزیں مشکوک ہیں کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی۔ ابھی واقعہ کو خودکشی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد بہت سے حقائق سامنے آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن